گذشتہ ہفتے کا پاکستان

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

گذشتہ ہفتے کا پاکستان

،تصویر کا ذریعہ AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں منعقدہ فیشن ویک میں مختلف ڈیزائنر کے ملبوسات پیش کیے گئے۔ یہاں فیشن برانڈ نائن لائنز کو پیش کرتے ہوئے ماڈلز کو دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے 14 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعات اورماڑہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

18 اپریل بروز جمعرات پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ انھوں نے وزیر توانائی کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کیا اور مستعفیٰ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

جمعرات کی شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں 2019 کرکٹ ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کیا۔ پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد ( کپتان)، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ۔ شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عماد وسیم، فہیم اشرف، عابدعلی اور جنید خان شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

19 اپریل کو پاکستان میں مسیحی برادری نے گُڈ فرائیڈے منایا۔ اس موقع پر لاہور کے گرجا گھر میں عبادت کا ایک منظر۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مغرب سے آنے والے موسمی سلسلے کے باعث حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ کسانوں کی گندم کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

20 اپریل بروز ہفتہ لاہور کی اس مسجد کو شب برات کے موقع پر رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا۔ دنیا بھر میں مسلمان اس رات عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں منعقدہ 'ہم شوکیس' فیشن ویک میں ماڈلز کو ڈیزائنر ثنا صفی ناز کے ملبوسات کو پیش کرتے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔