رمضان 2019: ہریسہ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رمضان 2019: کیا آپ بھی افطار کے بعد ہریسہ کھانا پسند کریں گے؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟

جیسے جیسے افطار کا وقت قریب آ رہا ہے کراچی کے علاقے حیدر آباد کالونی میں دکن اچار نامی دکان پر ہریسہ خریدنے والوں کی بھیڑ بڑھ رہی ہے۔ ہریسہ کی ڈش عرب سے حیدرآباد دکن اور وہاں سے پاکستان کیسے پہنچی، اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے اور رمضان میں یہ ڈش کیوں اتنی مقبول ہو جاتی ہے؟ جاننے کے لیے دیکھیے ہمارے ساتھی محمد نبیل کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔