’گراٹو جلیبی جیسا ذائقہ پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملے گا‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رمضان 2019: ’گراٹو جلیبی جیسا ذائقہ پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملے گا‘

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟

رمضان میں افطاری کا دسترخوان میٹھے کے بنا ادھورا ہے اور اگر میٹھے میں راولپنڈی کی مشہور گراٹو جلیبی ہو تو کیا ہی کہنے۔ اسے خستہ اور مزیدار بنانے کے لیے حلوائی کیا کیا جتن کرتے ہیں جانیے نیّر عباس کی اس رپورٹ میں۔

اس سیریز کی دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے کلک کریں

گوادر کی پہچان سپیشل حلوہ

’ہر مصالحہ سجی کا مصالحہ نہیں ہوتا‘

ٹیگور پارک کے گول گپوں میں ایسا کیا خاص ہے؟

'ہماری لسی پی کر تھوڑی خماری آ جاتی ہے'

'افطار میں ہریسہ کھا کر جسم میں طاقت بڑھتی ہے'

’میرے سموسوں کے پارسل 36 ممالک میں جاتے ہیں'

متعلقہ عنوانات