توا چکن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’جس نے چکن توا پیس نہیں کھایا، اس نے لاہور نہیں دیکھا!‘

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟

لاہور کے اندرون شہر کا علاقہ ٹکسالی گیٹ اپنے لاجواب کھابوں اور مرغن پکوان کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کی سب سے مشہور ڈش چکن توا پیس ہے، جس کی نرم نرم بوٹیاں اور چٹخارے دار مصالحے ایسے ہیں کہ آپ کا پیٹ بھر بھی جائے تو نیت نہیں بھرے گی۔

اس چٹ پٹی ڈش کا راز جاننے کے لیے ہمارے ساتھی وقاص انور نے ٹکسالی گیٹ کے مشہر عارف چٹخارہ کا رخ کیا۔

اس سیریز کی دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے کلک کریں

بی بی سی اردو کی خصوصی سیریز رمضان اور خصوصی پکوان

متعلقہ عنوانات