’تیری بیٹی نے تجھے رن مرید بنا دیا‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ملتان کا رن مرید ہوٹل: ’تیری بیٹی نے تجھے رن مرید بنا دیا‘

ملتان کی عروشیہ امتیاز کو اس وقت حیرت ہوئی جب ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ لوگ ان کے والد کا مذاق اڑانے کے لیے انھیں رن مرید یا جورو کا غلام بلاتے ہیں۔

کیونکہ وہ گھر کے کام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور اس میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔ عروشیہ بائیس سال کی عمر میں ایک ہوٹل چلا رہی ہیں جس کا نام انہوں نے والد کے اعزاز میں رن مرید ہوٹل رکھا ہے۔ اس نام کے ذریعے وہ اس لفظ سے جڑے شرم کے احساس کو کم کرنا چاہتی ہیں۔ ہماری ساتھی نازش ظفر نے ملتان میں ان کے ہوٹل پر ان سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ عنوانات