کٹوا گوشت: بنائیں بھی مٹی کے برتن میں اور کھائیں بھی اسی میں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کٹوا گوشت: مٹی کا برتن، لکڑی کی آگ اور پانچ گھنٹے کے بعد لذیذ گوشت تیار

عیدالاضحیٰ اور گوشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بڑی عید ہو اور گوشت نہ پکایا اور کھایا جائے، یہ کیسے ممکن ہے۔ چونکہ تہوار ہے تو کھانا بھی کچھ ذرا ہٹ کے ہونا چاہیے۔

بیشتر لوگ تو گوشت بنانے کے نت نئے طریقوں سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن بعض کو شاید یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہو کہ اس عید پر گوشت کی کون سے ڈش بنائی جائے۔

آپ کی اسی مشکل کے پیش نظر بی بی سی اس سیریز میں گوشت کے پکوان بنانے کی مختلف ترکیبیں اپنے صارفین کے لیے لائی ہے۔

مٹی کے برتن میں پک کر مٹی سے ہی بنے برتنوں میں کھایا جانے والا ’کٹوا گوشت‘ حسن ابدال کی ایسی روایتی ڈش ہے جس کے بغیر عیدالاضحی کا مزہ پھیکا سا لگتا ہے۔ یہ روایتی پکوان کیسے تیار کیا جاتا ہے دیکھیے نیر عباس کی ڈیجیٹل ویڈیو۔

متعلقہ عنوانات