عجوہ نمکین
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عجوہ نمکین ڈِش: عیدالاضحیٰ پر کھائیے بلوچستان کی خاص سوغات

عیدالاضحیٰ اور گوشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بڑی عید ہو اور گوشت نہ پکایا اور کھایا جائے، یہ کیسے ممکن ہے۔ چونکہ تہوار ہے تو کھانا بھی کچھ ذرا ہٹ کے ہونا چاہیے۔

بیشتر لوگ تو گوشت بنانے کے نت نئے طریقوں سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن بعض کو شاید یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہو کہ اس عید پر گوشت کی کون سے ڈش بنائی جائے۔

آپ کی اسی مشکل کے پیش نظر بی بی سی اس سیریز میں گوشت کے پکوان بنانے کی مختلف ترکیبیں اپنے صارفین کے لیے لائی ہے۔ دیکھیے اور اپنی پسند کی گوشت بنانے کی ترکیب آزمائیے۔

ان میں بلوچستان کی عجوہ نمکین ڈش بھی شامل ہے۔ اس گھر پر بنانا مشکل نہیں۔ اس عید قربان پر اپنے گھر میں ایک انتہائی آسان اور بنیادی ترکیب کے ساتھ عجوہ نمکین ڈش بنانے کے لیے دیکھیے خیر محمد بلوچ کی ڈیجیٹل ویڈیو۔