شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان: شہزادی کیٹ کے کپڑے کس نے ڈیزائن کیے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ماہین کہتی ہیں کہ شہزادی نے ان کے جوڑے کو پہن کر انھیں اعزاز بخشا ہے

14 اکتوبر کی رات برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تو شہزادی کیٹ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو لیڈی ڈیانا کے لباس سے تشبیہ دی اور انکی کپڑوں کی سادگی کی تعریف کی۔ اب تک کے دورے میں شہزادی کیٹ پاکستانی لباس (شلوار قمیض) پہنے ہی دکھائی دی ہیں۔

بی بی سی نے شہزادی کیٹ کے لیے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی ایک ڈیزائنر سے خصوصی گفتگو کی جس سے یہ معلوم ہوا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر شہزادی کیٹ ایک سے زائد ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے کپڑے پہن رہی ہیں۔

وہ پاکستانی بُندے جو ایک شہزادی کو بھا گئے

شاہی جوڑے کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
ملیے کیٹ مڈلٹن کے لباس میں ’پاکستانیت‘ بھرنے والی ڈیزائنر سے

پاکستان کے شہر کراچی کی ڈیزائنر ماہین خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت سی جانی پہچانی ہستیوں کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔ اور آج شہزادی کیٹ نے بھی میرا ڈیزائن کردہ سوٹ پہنا ہے‘۔

ماہین کا کہنا تھا کہ ’میں نے بینظیر بھٹو کی سبز قمیض اور سفید دوپٹہ بنایا تھا جو آج بھی لندن کے میوزیم میڈم ٹوساڈز میں ان کے مجسمے نے پہن رکھا ہے۔ اسکے علاوہ میں نے جمائما سے لے کر بیگم آغا خان کے لیے بھی بہت کپڑے بنائے۔ انکا کہنا تھا میں اپنا کام شوق سے کرتی ہوں۔ شہزادی کیٹ کے لیے کپڑے ڈیزائن کر کے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کے دورے پر شہزادی کیٹ بہت سے ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے لباس پہنیں گی۔

ماہین نے کہا کہ ’جہاں تک شہزادی کیٹ کے لیے میرے کپڑوں کی بات ہے، میں نے کپڑے بناتے ہوئے کوئی خاص خیال یا رنگ ذہن میں نہیں رکھا اور نا ہی میں نے شہزادی ڈیانا کے کپڑوں کو دیکھا۔ میرے خیال میں شہزادی کیٹ کے کپڑوں کے رنگ شہزادی ڈیانا کے کپڑوں سے ملنا محض ایک اتفاق ہے‘۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشاعیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیز پہنی جو Catherine Walker نے بنائی ہے

تاہم ۔ شہزادی کیٹ کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ ان کے سنہری بال ہیں تو نیلا رنگ لازمی کپڑوں میں ہونا چاہیے کیونکہ سنہرے بالوں کے ساتھ خاص نیلا رنگ بہت جچتا ہے، بس میں نے اتنا ہی سوچا کہ کپڑے ایسے ہونے چاہیئیں جو ان کو پہنے ہوئے خوبصورت لگیں اور ہماری پاکستانی ثقافت کی جھلک ان میں نمایاں ہو۔

ماہین نے یہ بھی بتایا کہ شہزادی کیٹ نے پاکستان پہنچنے پر کیتھرین واکر کا بنایا ہوا ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا تھا اور وہ شہزادی کیٹ کی ایک پسندیدہ ڈیزائنر ہیں۔ جبکہ آج صبح اسلام آباد میں شاہی جوڑے کے دورہ سکول کے موقع پر شہزادی کیٹ نے گہرے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا جو میں نے ڈیزائن کیا۔

Image caption ماہین کہتی ہیں کہ انہوں نے شہزادی کی شخیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کا لباس ڈیزائن کیا ہے

ماہین نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشاعیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیز پہنی جو Catherine Walker نے بنائی جبکہ سفید رنگ کا پاجامہ میرا ڈیزائین کیا ہوا ہے اور دوپٹہ شہزادی نے ست رنگی کا استعمال کیا ہے۔ اس طرح شہزادی کیٹ اپنے لباس کو خود اسٹائل کرتی ہیں۔

ماہین کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ جو لباس میں نے شہزادی کیٹ کو بنا کر دیے وہ انہوں نے پہنے۔ ماہین نے بتایا کہ شہزادی کیٹ کے لباس میں نے ان کی سادگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پاکشتان میں شہزادی کیٹ کے لباس بےحد پسند کیے جا رہے ہیں

وہ کہتی ہیں میں اپنے ڈیزائن کیے ہوئے دوپٹوں میں عموماً دو رنگ شامل کرتی ہوں، تو میرے ذہن میں یہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو بھی ایسے دوپٹے پسند آئیں گے۔ اس لیے میں نے ان کے لیے بھی ایسے ہی دوپٹے بنائے ہیں‘۔ کیٹ کے لیے بنائے گئے ملبوسات میں مختلف اقسام کا کپڑا استعمال کیا ہے جس میں شفون اور را سلک شامل ہیں۔ ماہین نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو سادہ, کلاسک اور خوبصورت لباس پہننا اچھا لگتا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے سوال پر ماہین نے بتایا کہ ’لندن میں ایک شاپ ہے جہاں میرے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے موجود ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے نمائندے وہاں گئے اور وہاں سے میرے کپڑے اٹھائے اور پھر مجھ سے رابطہ کیا۔ جبکہ صبح جو گہرے نیلے رنگ کا لباس شہزادی کیٹ نے پہنا اس کے بہت سارے آرڈر مل چکے ہیں۔ میری ٹیم نئے آرڈر پر کام کر رہی ہے‘۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں