جمعیت علما اسلام
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آزادی مارچ: جمعیت کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بمقابلہ پولیس کی تربیتی مشقیں

آزادی مارچ کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، جمعیت علما اسلام (ف) کے رضاکاروں اور اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار پولیس اہلکاروں نے اپنی اپنی تربیتی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

گذشتہ دنوں پشاور میں جہاں ایک طرف جمعیت کی ڈنڈا بردار فورس یا انصار الاسلام کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی گئی تو دوسری جانب پولیس اہلکاروں کی تربیتی مشقیں بھی شروع کر دی گئی تھیں۔ دونوں جانب سے اپنی اپنی تیاریوں کے مظاہرے تو کھل عام کیے گئے لیکن دونوں جانب سے یہی کہا گیا کہ معمول کی سر گرمیاں ہیں۔

مذید جاننے کے لیے دیکھیے پشاور سے عزیزاللہ خان کی رپورٹ۔