گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

آزای مارچ کا آغاز، فرنٹیئر کانسٹبلری میں خاتون افسر کی تعیناتی اور نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت۔ پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں

حافظ حمد اللہ

،تصویر کا ذریعہJUI-F

،تصویر کا کیپشن

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کے الیکٹرانک میڈیا پر انٹرویوز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پیمرا کی جانب سے تمام نجی ٹی وی چینلز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نادرا نے 11 اکتوبر 2019 کو پیمرا کو ایک خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حافظ حمد اللہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی تاجر ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ پر پابندی عائد کیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہJUI-F

،تصویر کا کیپشن

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کا آغاز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے شروع ہو گیا جو بذریعہ سڑک سفر کرتا ہوا پنجاب اور اسلام آباد میں داخل ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے شہر کراچی میں فیشن ویک کے آخری روز ایک ماڈل پاکستانی ڈیزائنر کے بنائے ہوئے ملبوسات کی نمائش کر رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کی شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی۔ سابق وزیرِ اعظم فی الحال لاہور میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

،تصویر کا ذریعہHina Munawar

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں دہشت گردی سے متاثرہ ضلع سوات میں پہلی مرتبہ ایک خاتون حنا منور کو فرنٹیئر کانسٹبلری میں ضلعی افسر تعینات کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشن

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کے مقدمے میں تمام چھ اہلکاروں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ عینی شاہدوں کے بیانات کی روشنی میں اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی اور ان کی عدم دستیابی کے باعث میڈیکل شواہد الزام ثابت کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوئے۔