'برِصغیر کے معاشروں میں گورے رنگ کا راج'
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آمنہ الیاس: ’بیٹا جیسا بھی ہو، ماؤں کو بہو گوری چٹّی سفید چاہیے‘

برِصغیر میں صدیوں سے رائج منفی معاشرتی اقدار گورے رنگ کو ترجیح دیتے آ رہے ہیں۔ نسل در نسل پروان چڑھنے والے یہ نظریات آج کے جدید دور میں اب میڈیا کے ذریعے ترویج پا رہے ہیں۔

تیکھے نین نقش والی آمنہ الیاس کا شمار آج کل پاکستان کی کامیاب ترین ماڈلز اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب آمنہ اپنے آپ کو ’بدصورت‘ تصّور کرتی تھیں؟ ایسا کیوں تھا، اس حوالے سے دیکھیے آمنہ کی ہمارے ساتھی کریم الاسلام سے گفتگو اس ڈجیٹل ویڈیو میں۔