گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

کراچی میں ایک عمارت منہدم ہونے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ویر جی کوہلی کے مطابق اب تک 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 35 زخمی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہپی آئی ڈی

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سستے رہائشی منصوبے کے تحت کم آمدن والے افراد میں بلا سود قرض کے چیک تقسیم کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ہفتہ بھر پاکستان سپر لیگ کے میچز کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کا ذریعہ بنے رہے۔ ان میچز کا میلہ راولپنڈی، لاہور، ملتان اور کراچی کے کھیل کے میدانوں میں سج رہا ہے

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency

،تصویر کا کیپشن

پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کو کیسے منایا جائے یہ بحث ہفتے بھر جاری رہی۔ اس ہنگامے سے دور ایک عمر رسیدہ خاتون کی تصویر سامنے آئی جو اپنے گزر بسر کے لیے آرام نہیں بلکہ اب بھی محنت مزدوری میں مصروف ہیں

،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

،تصویر کا کیپشن

معروف کامیڈین امان اللہ طویل عرصے تک گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ انھوں نے چار دہائیوں تک پھیلے کریئر میں عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری