گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

لاک ڈاون میں نرمی سے لے کر کاروبار کھلنے تک گذشتہ ہفتے ملک میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

رمضان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے فوراً بعد اور چھوٹے کاروبار کھلتے ہی عوام بازاروں میں عید کی خریداری کے لیے نکل آئے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ تاہم کورونا کی وبا کے باعث رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران بازاروں میں بھیڑ گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی اجازت کے بعد دکاندار گاہکوں کے لیے اپنے سامان کو ترتیب سے لگا رہے ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مرحلہ وار بنیادوں پر چھوٹے کاروبار اور دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی گئی ہے تاہم ابھی تک ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ریلوے کا ایک اہلکار لاہور ریلویے سٹیشن پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کے صوبہ پبجاب کے شہر راولپنڈی میں خواتین نادرا دفاتر کے باہر وفاقی حکومت کے احساس کیش پروگرام میں اندراج کروانے اور کوائف کی تصدیق کے لیے قطار بنا کر کھڑیں ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے سات مئی کو پاکستان واپس لایا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ایک غیر سرکاری تنظیم ’سندس فاونڈیشن‘ میں تھیلیسیمیا کی شکار بچی کو خون لگایا جا رہا ہے، ملک میں کورونا کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور رمضان کی وجہ سے خون کے عطیات میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث تھیلیسیمیا کا شکار بچے مشکلات سے دوچار ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

انڈیا میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو پانچ مئی کو بذریعہ واہگہ بارڈر انڈیا سے پاکستان واپس لایا گیا۔