پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں اوگرا یعنی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے سات فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اسلام آباد میں اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس جواد نسیم نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت دو روپے ستاون پیسے اضافے کے ساتھ تہتر روپے چودہ پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے اکتیس پیسے اضافے کے ساتھ چونسٹھ روپے اکیاسی پیسے، لائٹ ڈیزل دو روپے تہتر پیسے اضافے کے ساتھ باسٹھ روپے بیس پیسے، اور ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے پچاس پیسے اضافے کے ساتھ تہتر روپے انتالیس پیسے، ہو گئی ہے۔

اوگرا کے افسر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اِسی وجہ سے مقامی طور پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا تھا۔

مبصرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہو گا جس سے عام لوگ بری طرح متاثر ہو نگے۔

اسی بارے میں