لوئر دیر میں دھماکہ، 43 ہلاک

تیمرگرہ کے مرکزی بازار میں دھماکے سے تینتالیس افراد ہلاک اور اکاسی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ اے این پی کی ریلی میں ہوا ہے جس میں چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس اہلکار نیک بہادر نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ پیر کو بارہ بجے کے قریب لوئر دیر کے صدر مقام تیمرہ گرہ کے ریسٹ ہاؤس میں اے این پی کے جلسے میں اس وقت ایک خودکش دھماکہ ہوا جب خیبر پختون خواہ کی خُوشی میں لوگ دور دور سے آ کر جشن منا رہے تھے۔

نیک بہادر نے کہا کہ ’خودکُش حملہ آور‘ پیدل تھا اور رش کے دوران ریسٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ اے این پی نے سرحد کا نام خیبر پختون خواہ رکھنے پر اظہارِ تشکر ریلی کا انعقاد کیا تھا۔

اہلکار کے مطابق زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال پہنچا جا رہا ہے جن میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اسی بارے میں