’ڈی این اے سے مریم عافیہ کی بیٹی ثابت‘

وفاقی وزیر برائے داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ لڑکی جو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کے گھر دو ہفتے قبل کوئی چھوڑ گیا تھا وہ ڈاکٹر عافیہ کی بیٹی ہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بارہ سالہ مریم صدیقی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ ہی کی بیٹی ہیں۔

یاد رہے کہ نامعلوم افراد فاطمہ صدیقی کو کراچی میں رہائش پذیر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کے گھر چھوڑ گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ مریم صرف انگریزی ہی بول سکتی ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹے احمد کو ستمبر سنہ دو ہزار آٹھ میں افغان حکام نے پاکستان کے حوالے کیا تھا۔

فاطمہ کے مل جانے کے بعد عافیہ صدیقی کا ایک بچہ اب لاپتہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کو امریکی عدالت نے سنہ دو ہزار آٹھ میں افغانستان میں امریکی فوجیوں پر گولی چلانے کے مقدمے میں سزا سنائی ہے۔

اسی بارے میں