پاکستان:حج پالیسی کا اعلان

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔تاہم اس مرتبہ عازمین حج کو گزشتہ برس سے حج انیس فیصد مہنگا پڑے گا۔

سرکاری سکیم کے تحت اسی ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت اناسی ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں دس جون سے پچیس جون تک وصول کی جائیں گی۔

کراچی اور کوئٹہ کےحاجیوں سے اخراجات کی مد میں دو لاکھ چھبیس ہزارجبکہ باقی سٹیشنوں سے دو لاکھ اڑتیس ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔ ایئرلائن کے کرائے کی مد میں اضافہ چھ ہزار روپے کیاگیا ہے۔

کراچی اورکوئٹہ سے حج کرایہ ستاسٹھ ہزار اور بقیہ ملک بھر سے اناسی ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔ اس مرتبہ کوئی حج کوٹہ نہیں رکھا گیا ہے اور بیلٹ کے ذریعے عازمین کا انتخاب ہوگا۔