برٹش ایئرویز بن کی لادن بورڈنگ پاس پرمعافی

برٹش ایئرویز نے اپنے ایک جریدے میں چھپنے والے اس تصویر پر معافی مانگ لی ہے جس پر اسامہ بن لادن کا نام درج تھا۔ برٹش ایئرویز نے اپنے پکے گاہکوں کو جاری ہونے والے بورڈنگ پر اسامہ بن لادن کا نام لکھا تھا۔

اسامہ بن لادن کے نام والے بورڈنگ کارڈ کی تصویر لندن ہیتھرو نیوز کے صفحہ اول پر شائع کی گئی تھی۔

اس تصویر میں دکھایا گیا کہ ایک مسافر ہاتھ میں آئی فون پکڑے ایک ایسے بورڈنگ پاس کو دیکھ رہا ہے جس پر درج ہے بن لادن/ اسامہ، نشت 07- C

برٹش ایرویز کے ترجمان نے کہا کہ ایک غلطی ہوگئی تھی اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کیسے غلطی کیسے ہو گئی۔ اس بورڈنگ پاس کے مطابق اسامہ بن لادن کو چھبیس اکتوبر2010 کو کسی نامعلوم مقام کی طرف سفر کرنا ہے۔

برٹش ایئرویز ان دنوں مشکل حالات کا سامنا ہے اور اس کے ملازمین کئی ماہ سے ہڑتالیں کر رہے ہیں۔ جمعرات کو وہ ایک اور پانچ روزہ ہڑتال شروع کرنے والے ہیں۔