آخری وقت اشاعت:  اتوار 20 جون 2010 ,‭ 11:34 GMT 16:34 PST

کوئٹہ: بم دھماکے میں اہلکار ہلاک

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکام کے مطابق ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سنیچر کی صبح ہونے والے کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدوس اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے قریب ایک کار میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں سے سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ گزر رہا تھا۔

ایف سی کے حکام کے مطابق مطابق دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو فوجی ہسپتال سی ایم ایچ اور عام شہریوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ سے ہمارے نامہ نگار ایوب ترین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کا نشانہ سریاب روڈ سے گزرنے والا سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا۔

کوئٹہ میں دھماکہ

بم کا نشانہ سریاب روڈ سے گزرنے والا سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا

دھماکے کے بعد سریاب پولیس نے نامعلو م افراد کےخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضع رہے کہ سنیچر کے روز بھی سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ریلوئے ٹریک کو اس وقت بم دھماکے سے تباہ کر دیا تھا جب چلتن ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور جانے کے لیے وہا ں سے گزر رہی تھی۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔