پاکستان: کشمیری صحافیوں کا احتجاج

صحافیوں  کا احتجاجی مظاہرہ
Image caption صحافیوں نے یہ احتجاجی مظاہرہ مظفرآباد میں واقع مرکزی ایوان صحافت کی عمارت کے باہر کیا۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکام کی طرف سے میڈیاں پر پابندیوں کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جاری عوامی احتجاج کو دبانے میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ناکامی کے بعد بدھ کو سرینگر اور دوسرے حساس قصبوں میں فوج طلب کی گئی اور صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابند عائد کر دی گی۔

کشمیر میں فوج طلب، ذرائع ابلاغ پر پابندی

صحافیوں نے یہ احتجاجی مظاہرہ مظفرآباد میں واقع مرکزی ایوان صحافت کی عمارت کے باہر کیا۔

مظاہرین نے اپنے بازوں پر سیاں پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور بعض نے سیاہ جھنڈیاں اٹھائی ہوئی تھیں۔

مظاہرین نے کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں میڈیا پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ایک کتبے پر یہ تحریر تھی کہ ’میڈیا پر پابندیاں نامنظور‘۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی صحافت کے حق میں بھی نعرہ بازی کی۔

مرکزی ایوان صحافت کی عمارت پر بھی اجتجاج کے طور پر سیاہ جھنڈیاں لہرائی گئیں۔

احتجاج کرنے والے صحافیوں نے انڈیا کے حکام کی طرف سے وادی کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادیِ صحافت پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت وادیِ کشمیر میں اپنی فوج کی مبینہ ظلم اور زیادتیوں کو چھپانے کے لیے صحافیوں کی آواز دبانا چاہتا ہے۔

Image caption مظاہرین نے اپنے بازوں پر سیاں پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور بعض نے سیاہ جھنڈیاں اٹھائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان پر دباؤ ڈالیں کے وہ کشمیر میں ان کے بقول عام شہریوں کا قتل عام بند کرے اور میڈیا پر پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرے۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کمشیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری عوامی احتجاج کےدوران اب تک مظاہرین کے خلاف پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مختلف کارروائیوں میں پچیس سالہ خاتون اور نوسالہ بچے سمیت پندرہ نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک درجن کے قریب فوٹو جرنلسٹ زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ عوامی احتجاج کے دوران یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاج کیا گیا۔

اسی بارے میں