کوہاٹ میں دھماکہ، ایک ہلاک

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کے علاقے خواص بانڈہ میں ایک دھماکے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

کوہاٹ کے ڈی آئی جی آفس کے اہلکار ظاہر اللہ نے بی بی بی کو بتایا ہے کہ دھماکے میں ایک نویں جماعت کا طالبعلم فضل آمین ہلاک ہو ا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ خود کش تھا یا یہ لڑکا خود دھماکے کا شکار ہوا ہے۔

اہلکار کے مطابق فضل آمین کے پاؤں ملے ہیں۔ خود کش حملہ آوروں کے عموماً سر ملتے ہیں۔

اہلکار کے مطابق تحقیق ہو رہی ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا یا سڑک پر نصب کوئی دھماکہ خیز مواد تھا۔ یہ دھماکہ باڑہ کے رہنے والے خان اکبر کے گھر کے قریب ہوا ہے۔

کچھ اطلاعات کے مطابق حملہ آور حکومت کے حامی ملک ثواب خان کے حجرے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ملک ثواب پر اس قبل بھی ایک حملہ ہوچکا ہے جس میں ان کا ڈرائیور ہلاک ہوا تھا۔