بی بی سی اردو، جہاں نما کی نئی فریکوینسی

بی بی سی اردو سروس کا مقبول پروگرام جہاں نما میڈیم اور شارٹ ویو پر سات ہزار تین سو پچاس کلو ہرٹز (7350 KHz) پر نشر کیا جاتا ہے۔

تاہم پاکستان کے بیشتر حصوں میں شارٹ ویو اور میڈیم ویو کی کمزور لہروں کی وجہ سے اردو سروس کے لاکھوں سامعین یہ پروگرام صحیح طور پر نہیں سن پاتے تھے۔

اپنے پروگراموں کو بہتر طور پر آپ تک پہنچانے کے لیے ہم نے یہ فریکوینسی بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انیس جولائی سے آپ جہاں نما سات ہزار تین سو پچاس کلو ہرٹز کی بجائے نو ہزار چار سو پچیس کلو ہرٹز (9425 KHz) پر سن سکیں گے۔

ہمیں امید ہے کہ اس نئی فریکوینسی پر آپ جہاں نما صاف طور پر سن پائیں گے۔

بی بی سی اردو سروس کے تمام ریڈیو پروگرام آپ ہماری ویب سائٹ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر جب چاہیں سن سکتے ہیں۔

اسی بارے میں