جاوید ہاشمی ہسپتال میں داخل

Image caption جاوید ہاشمی کو جنرل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کو منگل کے روز برین ہیمرج ہوا ہے جس کے بعد ان کو ان کی آبائی شہر سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

جاوید ہاشمی کو ہیلی کاپیٹر کے ذریعے ملتان سے لاہور لایا گیا جہاں ان کو جنرل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیْ پنجاب شہباز شریف اپنی گاڑی میں اس ایمبولیس کے ساتھ ہسپتال پہنچے جس میں جاوید ہاشمی کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

نامہ نگار عبادالحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید ہاشمی کو برین ہیمرج منگل کی صبح اس وقت ہوا جب وہ اپنی معمول کی سیر کے بعد اپنے کمرے میں پہنچے۔ جاوید ہاشمی کو فوری طور پر ملتان کے نشتر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ٹیلی فون کرکے مخدوم جاوید ہاشمی کی صحت کے بارے میں معلوم کیا۔

وزیر اعلیْ پنجاب شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے جاوید ہاشمی کے مختلف ٹیسٹ کیے ہیں اور اب جاوید ہاشمی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپیٹر کو لاہور پہنچنے میں وقت لگا ہے۔

اسی بارے میں