دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

سیکورٹی فائل فوٹو

پاکستان کے سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسند اسلام آباد، راولپنڈی یا اس کےگردو نواح میں کسی وقت بھی دہشت گردی کی کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔

حکام نے سیکورٹی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔

حکام نے یہ سیکورٹی الرٹ شدت پسندوں کے درمیاں ہونے والی گفتگو ٹیپ کرنے کے بعد جاری کیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے مطابق شدت پسندوں کی ٹیپ شدہ گفتگو میں ایک مشتبہ شخص کہہ رہا ہے کہ ’تشکیل شکر پڑیاں پہنچ گیا ہے‘۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شکر پڑیاں کا کوڈ اسلام آباد، راولپنڈی یا اس کے گرد و نواح میں کسی حملے کے لیے استعمال کیا گیا ہوگا۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ نمازِ جمعہ کے موقع پر شدت پسند کوئی کارروائی کریں اس لیے عوام کو خبردار رہنا چاہیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے انہوں نے ہوائی اڈے سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ سیکورٹی الرٹ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب دارلحکومت میں لگائے گئے کچھ ناکے اور رکاوٹیں ختم کی گئی ہیں۔

اسی بارے میں