دیامیر: آسمانی بجلی گرنے سے اکتیس ہلاک

آسمانی بجلی
Image caption بجلی گرنے سےمواصلات نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے

گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم اکتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

گلگت پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب گیس پائیں اور گیس بالا نامی دیہات میں پیش آیا ہے۔

نامہ نگار ذوالفقار علی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے سے علاقے میں موجود پل تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں تک زمینی راستے سے رسائی ناممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی گرنے سےمواصلات نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور علاقے میں امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں موجود زخمیوں کو لانے کے لیےگلگت سے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔