آخری وقت اشاعت:  جمعرات 12 اگست 2010 ,‭ 18:50 GMT 23:50 PST

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    دھوپ سے تو کسی نہ کسی طرح سایہ مل جائے گا لیکن بارش ہونے کی صورت میں بچاو کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    دیہات زیر آب آنے کے بعد متاثرین سڑک کے کنارے پناہ لینے پر مجبور ہیں ان میں کئی افراد کے پاس سرچھپانے کے لیے خیمے بھی نہیں ہیں۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    متاثرین میں ایسے بھی ہیں جنہوں نے ریلیف کیمپوں میں رہنے کے بجائے سڑک کے کنارے رہنا شروع کردیا ہے کیونکہ بقول ان کے وہ اپنے گھر سے دور نہیں جانا چاہتے۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    مظفر گڑھ کے نواح میں سیلاب سے زیر آب آنے والے دیہات کے مکین آمد و رفت کے لیے مکین کشتی کا استعمال کر رہے ہیں۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    سڑک کنارے آباد سیلاب متاثرین کو یہ شکایت ہے انہیں نہ تو ادویات مل رہی ہے اور نہ ہی ان کو پینے کے لیے صاف پانی ستیاب ہے۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    متاثرین سیلاب کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں بچوں کے لیے کپڑوں کی عدم فراہمی بھی شامل ہے۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    امدادی سامان حاصل کرنے کے لیے متاثرین سامان لانےوالے ٹرکوں پر چڑھ جاتے اور بعض اوقات انھیں ٹرک سے گرنے کی وجہ سے شدید چوٹ بھی آ جاتی ہے جب کہ بہت سے امدادی سامان بھی حاصل نہیں کر پاتے۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    سڑک کے کنارے میڈیکل کیمپ لگا کر سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    سڑک کنارے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں جن سیلاب متاثرین کو امداد دی جاتی ہے ان میں اکثریت چھوٹے بچوں کی ہے جو پیٹ اور جلد کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

  • مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب

    مظفر گڑھ

    مقامی انتظامیہ کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کو ابھی سیلاب کا خطرہ ہے اور لوگ اب بھی اس شہر سے نقل مکانی کر کے ملتان کی طرف جا رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ اور نواح میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث حالات خاصے خراب ہیں۔

کیپشن اور تصاویر: عبادالحق بی بی سی اردو ڈاٹ کام، مظفر گڑھ

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔