اکتالیس چینلز کے بندش کے احکامات

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگران ادارے پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر نشریات کیے جانے والے اکتالیس چینلز کی نشریات فوری طور پر روک دی جائیں۔

پیمرا نے یہ ہدایت جمعرات کے روز جاری کی ہیں اور کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ ان چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کردی جائیں۔

ان چینلز میں جیو سپر، الجزیرہ انگریزی بھی شامل ہیں۔ مذہبی چینلز میں اقراء، کیو ٹی وی، پیس ٹی وی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چار بھارتی چینلز جن پر بندش عائد کی گئی ہے ان میں سونی، ذی سمائل، ذی میوزک اور سٹار پلس شامل ہیں۔

پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو کھیل کے چار چینل بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ دیگر چینلز میں فلموں اور بچوں کے چینل بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں