پانچ کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلاب فائل فوٹو

امریکہ نے پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے پانچ کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں واقح امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ نے سیلاب زدگان کی ابتدائی آباد کاری کے لئے پانچ کروڑ ڈالر کی اضافی رقم مختص کی ہے۔

اس طرح امریکہ کی جانب سےسیلاب متاثرین کے لیے بھیجے جانے والی کل امداد بیس کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اُن کا ملک سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لئے تکنیکی معاونت میں معقول مدد فراہم کررہا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے پروگرام کو وسعت دے رہا ہے اور عارضی پل فراہم کرنے کےساتھ ساتھ متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانےاور انھیں امدادی سامان فراہم کرنے کی خاطر معقول فوجی اور سویلین ذرائع کومتحرک کررہا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی طیاروں کے ذریعے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے اور انھیں محفوظ مقام پر پہنچانے کا کام جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھبیس اگست سے اب تک آٹھ ہزار سیلاب زدگان کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا جبکہ انیس لاکہ پونڈ کاامدادی سامان فراہم کیا گیا۔

اسی بارے میں