یو این ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق صوبہ سندھ میں عالمی ادارہ برائے خوراک کے ایک ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث چند افراد زخمی ہو گئے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان بیری کیم نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں بارہ افراد سوار تھے۔

بیری کیم کے مطابق یہ واقعہ سندھ کے شہر دادو میں منچھر جھیل کے نزدیک پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں پاکستانی اور غیر ملکی سوار تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہنگامی لینڈنگ کے باعث چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہمیں اس وقت یہ نہیں معلوم کہ زخمی لوگوں کی حالت کیسی ہے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔‘

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے دادو کے ضلعی رابطہ افسر اقبال میمن نے کہا ’تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے کچے میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر پھسل کر پانی میں چلا گیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں