پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

Image caption پاکستان کے شمالی علاقوں میں پانچ برس قبل شدید زلزلہ آیا تھا۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پرپانچ اعشاریہ تین بتائی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال مغرب میں تھا۔

انہوں نے مذید بتایا کہ اس زلزلے کی گہرائی محض دس کلومیٹر تھی جس کے باعث زیادہ خوف و ہراس پھیلا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے جاتے رہے۔

اس زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پانچ برس قبل آنے والے زلزلے میں ستر ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں