مسائل کا سیلاب

Image caption پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں سیلاب کی تباہ کاری۔

پاکستان کو سنہ 2010 میں اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیلاب سے جہاں دو کروڑ کے قریب افراد متاثر ہوئے وہیں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کو اس تباہ حالی سے نکلنے کے لیے برسوں لگیں گے۔

سیلاب کے تقریباً تین ماہ بعد بی بی سی اردو کے نامہ نگاروں نے اپنی رپورٹوں میں جہاں بحالی و تعمیرِ نو کے عمل کا جائزہ لیا ہے وہیں ان متاثرین سے بھی بات کی جو اب بھی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

جمعرات کو ان کہانیوں، تجزیوں اور ماہرین کے انٹرویوز پر مبنی خصوصی کوریج ہمارے پروگرام سیربین میں نشر ہوگی اور تمام کہانیاں بشمول ویڈیوز کے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ایک ضمیمہ کی شکل میں شائع کی جائیں گی۔

پاکستان کو درپیش مسائل کے اس سیلاب پر اپنی رائے بھیجنا نہ بھولیے گا۔

اسی بارے میں