’بدعنوانی کے خلاف مہم سات نومبر سے‘

پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت سات نومبر سے حکومتی اداروں میں بدعنوانی کے خلاف مہم شروع کرے گی۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کے سربراہان کو ایک ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کریں۔

رحمان ملک نے عوام سے درخواست کی کے وہ بھی بدعنوان حکام کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے میں خواتین کو کوٹہ بڑھا کر پچیس فیصد کردیا جائے۔

اس سے قبل رحمان ملک نے ایک نجی ٹی وے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کے خلاف خفیہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ملک کے دشمن کراچی میں متحرک ہیں۔‘

اسی بارے میں