سلمان تاثیر کے قتل کی شدید مذمت

سلمان تاثیر کی میت
Image caption سلمان تاثیر کی موت معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدمِ برداشت کی نشاندہی کرتی ہے

کمیشن انسانی حقوق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی مکمل انکوائری کی جانی چاہئیے تاکہ لوگ فرضی نتائج اخذ نہ کریں۔

کمیشن کےسربراہ ڈاکٹر مہدی حسن نے اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی مذمت کی ہے اور اس واقعے کو معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کا اظہار قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر توہین رسالت کے الزامات پر آسیہ بی بی کی سزائے موت کے بعد گورنر کی جانب سے معقول آواز بلند ہونے یا کسی بھی صورت میں سیاسی مخالفیں کے ساتھ اختلافات ہونے کے باعث ان کا قتل کا ہوا ہے تو یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔

کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایک پولیس اہلکار کا قاتل ہونا لحمہ فکریہ ہے اور حفاظتی اداروں کے اہلکاروں پر عدم برداشت کے پڑنے والے دور رس اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور تشدد کی فضا قابل تشویش ہے۔

اسی بارے میں