سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

صوبہ سندھ میں کئی اضلاع جو گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب سے قدرے محفوظ رہے اس سال شدید بارشوں کے باعث زیر آب آ گئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ دس اضلاع میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کی صورتحال یہ ہے۔

بدین:

  • متاثرہ تعلقہ: پانچ
  • یونین کونسلیں: چھیالیس
  • دیہات: چھ ہزار تین سو
  • متاثرین کی تعداد: دس لاکھ اکیس ہزار
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): تین لاکھ تینتالیس ہزار
  • متاثرہ مکانات: تین لاکھ بیاسی ہزار
  • اموات: اٹھائیس
  • مال مویشی: تین ہزار
  • امدادی کیمپ: دو سو پچھہتر

میرپور خاص:

  • متاثرہ تعلقہ: چھ
  • یونین کونسلیں: اکتالیس
  • دیہات: پانچ ہزار سات سو ستتر
  • متاثرین کی تعداد: سات لاکھ پانچ ہزار
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): ایک لاکھ چونتیس ہزار
  • متاثرہ مکانات: ایک لاکھ اٹھارہ ہزار
  • اموات: ترتالیس
  • مال مویشی: دو ہزار تین سو ستر
  • امدادی کیمپ: ایک سو سینتالیس

جامشورو:

  • متاثرہ تعلقہ: چار
  • یونین کونسلیں: پچیس
  • دیہات: چھ سو چودہ
  • متاثرین کی تعداد: آٹھ ہزار چار سو
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): پانچ ہزار آٹھ سو بیس
  • متاثرہ مکانات: پچھہتر ہزار
  • اموات: دو
  • مال مویشی: اکیس
  • امدادی کیمپ: سترہ

بےنظیر آباد

  • متاثرہ تعلقہ: چار
  • یونین کونسلیں: اکاون
  • دیہات: چار ہزار ایک سو
  • متاثرین کی تعداد: نو لاکھ
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): ایک لاکھ پچیس ہزار
  • متاثرہ مکانات: تین لاکھ
  • اموات: اٹھارہ
  • مال مویشی: ایک سو بیس
  • امدادی کیمپ: چھ سو چار

ٹنڈو اللہ یار

  • متاثرہ تعلقہ: تین
  • یونین کونسلیں: انیس
  • دیہات: ایک ہزار دو سو چون
  • متاثرین کی تعداد: اڑھائی لاکھ سے زیادہ
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): چھیاسٹھ ہزار پانچ سو
  • متاثرہ مکانات: اٹھائیس ہزار
  • اموات: دو
  • مال مویشی: اکہتر
  • امدادی کیمپ: ایک سو سینتیس

ٹنڈو محمد خان

  • متاثرہ تعلقہ: تین
  • یونین کونسلیں: سولہ
  • دیہات: پندرہ سو پچپن
  • متاثرین کی تعداد: دو لاکھ سٹاسٹھ ہزار
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): اڑسٹھ ہزار
  • متاثرہ مکانات: اکیاون ہزار
  • اموات: بارہ
  • مال مویشی: اکاون
  • امدادی کیمپ: ستر

تھرپارکر

  • متاثرہ تعلقہ: چار
  • یونین کونسلیں: گیارہ
  • دیہات: ایک ہزار تین سو ستاون
  • متاثرین کی تعداد: ایک لاکھ ستائیس ہزار
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): ساڑھے بارہ ہزار
  • متاثرہ مکانات: ساڑھے پندرہ ہزار
  • اموات: پندرہ
  • مال میوشی: چھ ہزار تین سو سینتالیس
  • امدادی کیمپ: ایک سو آٹھ

ٹھٹھہ

  • متاثرہ تعلقہ: دو
  • یونین کونسلیں: گیارہ
  • دیہات: چھ سو تیس
  • متاثرین کی تعداد: ایک لاکھ اٹھتر ہزار
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): ایک لاکھ بیالیس ہزار
  • متاثرہ مکانات: گیارہ ہزار تین سو
  • اموات: چھ
  • مال مویشی: پینسٹھ
  • امدادی کیمپ: دس

عمرکوٹ

  • متاثرہ تعلقہ: چار
  • یونین کونسلیں: ستائیس
  • دیہات: ایک ہزار چھ سو اکاون
  • متاثرین کی تعداد: ایک لاکھ اسی ہزار
  • متاثرہ فصلیں (ایکڑز): اکاسی ہزار
  • متاثرہ مکانات: بتیس ہزار ایک سو چونسٹھ
  • اموات: گیارہ
  • مال مویشی: معلوم نہیں
  • امدادی کیمپ: ستائیس

اسی بارے میں