اسامہ کی بیویوں اور بیٹیوں کے بیانات

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

پاکستان میں امریکی حملے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اسامہ کی تین بیویوں اور دو بیٹیوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

سرکار کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کمیشن نے اس پاکستانی ڈاکٹر کا بیان بھی قلمبند کیا جس نے مبینہ طور پر ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی کے بارے میں امریکیوں کی مدد کی تھی۔

پاکستان کے حکام نے اسامہ کی ہلاکت کے بعد اسامہ کے خاندان کے افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ پاکستان ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کارروائی کو اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

کمیش اس بات کی تحقیق کر رہا کہ امریکی فوجی کسی طرح ملک کے اتنے اندر آ کر کارروائی کرکے واپس چلےگئے اور کسی کو اس بارے میں پتہ تک نہیں چلا۔ اس کے علاوہ وہ ان حقائق کو جاننے کی کوشش بھی کر رہا کہ کس طرح اسامہ بن لادن اتنے عرصے تک ایبٹ آباد میں روپوش رہے۔