’عوامی سونامی سب کچھ بہا لے جائے گی‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جلسے میں شریک بیشتر نوجوان ہی تھے لیکن بڑی عمر کے لوگ بھی جلسہ گا پہنچے

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور عوام کی سونامی سب کچھ بہا کر لے جائے گی۔

جمہ کو پشاور کے مضافات میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تین سال تک زرداری کو بچانے کی کوششیں کرتی رہی۔

عمران خان کی تقریر سننے کے لیے پشاور سے کوئی بیس کلومیٹر دور جھگڑا کے مقام پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اگرچہ جلسے میں شریک بیشتر نوجوان ہی تھے لیکن بڑی عمر کے لوگ بھی جلسہ گا پہنچے تھے۔

جلسہ گاہ سے باہر آنے والے لوگوں نے بتایا کہ جسلہ گاہ میں جگہ نہیں ہے اور آواز بھی صحیح سنائی نہیں دے رہی اس لیے وہ واپس جا رہے ہیں۔

اگرچہ جلسے میں شریک بیشتر نوجوان ہی تھے لیکن بڑی عمر کے لوگ بھی جلسہ گا پہنچے تھے۔

ایک بزرگ نے بتایا کہ یہ بہت بڑا جلسہ تھا اور اس سے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے اُس جلسے کی یاد تازہ ہو گئی جو انھوں نے یہاں سنہ انیس سو اکہتر میں کیا تھا۔

جلسے کے بعد جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے کیا کہا تو اکثر کو معلوم نہیں تھا کہ عمران خان نے کیا باتیں کی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان پسند ہیں۔

واضح رہے کہ اس جلسے کا انتظام حال ہی میں تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی کے سابق رہنماافتخار جھگڑا نے کیا تھا۔

اس سے پہلے عمران خان نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی ملک یا قوم کے خلاف نہیں تاہم وہ امریکہ پر اس کی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کرتے ہیں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے کزن سلیم جان نے بھی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اسی بارے میں