فرنٹیئر کور کے مرکز پر خودکش حملہ، چھ ہلاک

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کے نواح میں واقع فرنٹیئر کور کے قلعے پر خودکش حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

بنوں پولیس کے افسر عبداللہ شاہ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ واقعہ بنوں شہر سے پانچ کلومیٹر دور میرانشاہ روڑ پر پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سنیچر کو علی الصبح ایک کار سوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ایف سی قلعے کے عقبی حصے سے ٹکرا دیا۔

اسی بارے میں