وزیرستان: ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کے مطابق ایک پہاڑی نالے سے فرنٹیر کانسٹبلری کے پندرہ اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں مقامی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ جمعرات کی صبح تحصیل شوہ کے شمال مغرب میں واقع ایک پہاڑی نالے سے ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔