بلوچستان: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما لطیف بلوچ کے بھائی سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خضدار میں ڈبل روڈ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وحید بلوچ اور سلمان بلوچ شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال خضدار لے جایا گیا لیکن دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ وحید بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق تحصیل صدر لطیف بلوچ کے چھوٹے بھائی تھے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغاحسن ایڈوکیٹ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےصوبہ بھر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے واقعہ کی ذمہ داری حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت دیتی ہے تودوسری جانب انہیں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں