پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمت کا تعین کرنے واے ادارے اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ان نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم مارچ سے ہو گیا ہے۔

بدھ کی رات اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے پچھتر پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے آٹھ پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں چار روپے اڑتیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت ایک سو تین روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پٹرول سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہمیشہ کی طرح روزمرہ کے استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں پر پڑے گا۔

اسی بارے میں