مستونگ، اقوامِ متحدہ کے دو اہلکار ہلاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اقوامِ متحدہ کے دو کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کے اس واقعے کے بعد صوبے میں موجود بین الاقوامی تنظیموں نے بلوچستان میں نقل وحرکت محدود کر دی ہے۔

جمعرات کی صبح اقوام متحدہ کے زیرنگرانی کام کرنے والی تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی گاڑی پر نامعلوم افراد نےمستونگ کے قریب اس وقت فائرنگ کی ہے جب گاڑی میں سوار ایف اے او اہلکار کوئٹہ سے مستونگ شہر میں داخل ہو رہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایف اے او کا ایک آفیسر محمد یوسف اور ڈرائیور عبداللہ ہلاک جبکہ عرفان اللہ زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور صوبے کے دیگرعلاقوں میں اقوام محتدہ کے زیرنگرانی کام کرنے والے مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے کارکنوں کی نقل عمل روک دی ہے۔

اسی بارے میں