ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں چار ہلاک، چھ گرفتار

تصویر کے کاپی رائٹ

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک او چھ گرفتار ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق بدھ کی صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگ سیلا میں نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت ایف سی اہلکاروں پر خودکارہتھیاروں سےحملہ کیا جب گیس کی تنصیاب کی حفاظت کے لیے مامور یہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔

جس کے بعد ایف سی کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں ایف سی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم بعد میں اکثر واقعات کی ذمہ داری بلوچ ری پبلیکن آرمی نے قبول کی ہے۔

اسی بارے میں