اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گیاری سیکٹر کا سفر

پاکستان میں وادیِ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے، ایک سو انتالیس اہلکاروں کو نکالنے کے لیے فوج کی کوششیں تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکیں۔ قراقرام کے پہاڑی سلسلے کے اس حساس علاقے تک رسائی کی مشکلات کے باوجود ہمارے ساتھی ظہیرالدین بابر گیاری سنیچر کو گیاری سیکٹر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کے متعلق، آنکھوں دیکھا حال محفوظ کیا۔ اس سلسلے کی رپورٹوں کی پہلی کڑی میں سنئیے ظہیرالدین بابر کا گیاری سیکٹر تک پہنچنے کا ذاتی تجربہ۔۔۔۔