وحیدہ شاہ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب معطل

وحیدہ شاہ تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption وحیدہ شاہ کے اس عمل کی فلم تمام ٹی وی چینلز سے نشر ہوئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ کی ڈوثرن بنچ نے صوبائی اسمبلی پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان پر نااہل قرار دی گئیں وحیدہ شاہ کی سزا معطل کرتے ہو ئے 26 اپریل کے ضمنی انتخاب پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے غیر سرکاری طور پر کامیاب امیدوار سیدہ وحیدہ شاہ کے نتائج کو روک دیا تھا اور انہیں نااہل قرار دیا تھا اور ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

وحیدہ شاہ کے خلاف کارروائی 25 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین پزائیڈنگ آفیسر حببیہ میمن اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر شگفتہ ہاشم میمن کو زد و کوب کرنے پر کی گئی تھی۔

خواتین افسران پر جب وہ تشدد کر رہی تھیں تو اس عمل کی فلم تمام ٹی وی چینلز سے نشر ہوئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس نثار احمد شیخ پر مشتمل بینچ نے دلائل سننے کے بعد وحیدہ شاہ کی صوبائی اسمبلی سے نااہل قرار دی گئی سزا کو معطل کرتے ہو ئے پی ایس 53 پر 26 اپریل کو ہو نے والے کے ضمنی انتخابات پر بھی حکم امتناعی جاری کرتے ہو ئے 16 مئی تک روک دیا ہے ۔

آئندہ سماعت 16مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

اسی بارے میں