حسین حقانی سے سوال پوچھیے

آخری وقت اشاعت:  بدھ 2 مئ 2012 ,‭ 17:12 GMT 22:12 PST
میمو کے کردار

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسُین حقانی آج کل امریکہ سے متنازع میمو سکینڈل میں اپنا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سکینڈل کی وجہ سے انہیں گزشتہ برس اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

حسین حقانی امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہیں۔ اس وجہ سے ان کی پاکستان امریکہ تعلقات پر خصوصی نظر رہی ہے۔

تاہم حسین حقانی اور پاکستانی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی ڈھکی چھپی بات بھی نہیں۔

امریکی سفیر تعینات ہونے سے قبل تک وہ اپنے مضامین میں ’ملٹری ملا’ اتحاد کو پاکستان میں شدت پسندی کے بڑھتے رجحان کے پیچھے ایک وجہ بھی قرار دیتے رہے ہیں۔

حسین حقانی اس اتوار مئی کی چھ تاریخ کو پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں خصوصی مہمان ہوں گے۔

اگر آپ ان سے پاک امریکہ تعلقات، میمو سکینڈل یا ان کی شخصیت سے جڑے پہلوؤں کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تونیچے دیے گئے نمبروں پر فون کر کے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کرا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کے اندر سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری نمبر 22275 0800

پاکستان کے باہر سے آپ اس نمبر پر فون کر سکتے ہیں: 0092512611139 (یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے)

اگر آپ ای میل کے ذریعے اپنا سوال بھیجنا چاہیں تو ذیل میں دیئے گئے آن سکرین کی بورڈ کو استعمال کریں۔

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔