سوشل میڈیا میلے کا دوسرا دن

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 14 جولائ 2012 ,‭ 14:16 GMT 19:16 PST

پاک بھارت سوشل میڈیا میلہ: دوسرے روز کے لائیو ٹوئٹ

  • ذیشان حیدر

    سوشل میڈیا میلے کا اختتام ایک میوزیکل پرفارمنس سے کیا گیا۔
  • ذیشان حیدر

    کرونا جان کے مطابق ٹوئٹر محدود ہے اور جب تک ہم اسے بہتر انداز میں استعمال نہیں کریں گے تب تک وہ ایسا ہی رہے گا۔
  • ذیشان حیدر

    محمال کہتی ہیں کہ بلوچستان اور احمدیوں کے مسئلوں پر سوشل میڈیا نے مرکزی دھارے میں شامل میڈیا سے کہیں بہتر کام کیا ہے۔
  • ذیشان حیدر

    محمد حنیف نے بتایا کہ بی بی سی سب سے پہلے خبر دینے کے بجائے درست خبر دینے پر یقین رکھتا ہے۔
  • ذیشان حیدر

    محمد حنیف کہتے ہیں کہ خبروں کے لیے ابھی اخباروں اور نیوز ویب سائٹوں پر جانا چاہیے۔
  • ذیشان حیدر

    غیر رسمی صحافی نوبرٹ المیڈا کا کہنا ہے کہ صرف حقائق کو ٹوئیٹ کرنا چاہیے۔
  • نور الہدا داؤدپوتہ

    لگ رہا ہے کہ بلال لکھانی کسی لمحہ بھی سو جائیں گے۔
  • ریڈیو پاکستان

    آپ کو کہانی لکھانا کوئی نہیں سیکھا سکتا۔ استاد اس عمل کا ایک آلہ ہو سکتا ہے مگر آپ اس کے بغیر بھی کام چلا سکتے ہیں۔ ایئنی زیدی
  • ذیشان حیدر

    علی دیان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا عملی طور پر کام کرنے کا متبادل نہیں۔
  • ذیشان حیدر

    علی دیان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا شام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاہم ٹوئیٹر پر تصدیق مشکل کام ہے۔
  • ذیشان حیدر

    سلیم شہزاد کے اغواء کا ایجنسیوں پر الزام پہلی دفعہ تھا کہ فوری طور پر بات سامنے لائی گئی جس کی وجہ سے پاکستانی میڈیا کو خبر چلانے کی گنجائش مل گئی۔
  • ذیشان حیدر

    سلیم شہزاد کے کیس نے علی دیان کے لیے سوشل میڈیا کا پورا کھیل بدل دیا۔
  • اُم کلثوم

    فلم اور ٹیلی وژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا میں پاکستانی طلبہ کے لیے علیحدہ کوٹہ ہے۔
  • سلمان لطیف

    کامیڈین سنجے راجوڈا کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر اصرار چھوڑ دینا چاہیے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہیں۔ ہمیں یہ ماننا چاہیے کہ ہم دو مختلف ممالک ہیں جنہیں اچھے ہمسایوں کی طرح رہنے کی ضرورت ہے۔
  • سلمان لطیف

    ہمیں کوک سٹوڈیو دے دو، ہمیں کولاویری ڈی سے کام چلانا پڑ رہا ہے۔ کامیڈین سنجے راجوڈا
  • جہاں آرا

    سائیبر کا قانون صرف آئی ٹی صنعت کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی ہے اس لیے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
  • صباء حاجی

    بھارتی کشمیر میں نوجوان نسل میں انٹرنیٹ بہت مقبول ہے۔ اور ان کے والدین کو کچھ معلوم نہیں کہ ان کی اولاد کیا کر رہی ہے۔
  • جہاں آرا

    اس قانون میں لوگوں اور کمپنیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اگر ایک ملازم کرائم کرتا ہے تو مالک جیل جائے گا۔
  • جہاں آرا

    پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم آرڈیننس ایک خطرناک قانون ہے۔ اس قانون میں کرائم کی جو تشریح کی گئی ہے وہ غلط ہے۔
  • شہزاد احمد

    پاکستان میں لوگ سوشل میڈیا پر احتجاج نہیں کرتے کیونکہ ان کو ڈر ہوتا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہ ہو جائے۔
  • ذیشان حیدر

    حاضرین میں سے ایک نے کہا ’عرب ممالک اپنی عوام کو رشوت دیتی ہے سوشل میڈیا پر احتجاج نہ کریں۔ لیکن پاکستان ایک سو اسی ملین کو تو رشوت نہیں دی جاسکتی۔
  • ثناء سلیم

    قانون سازوں کے لیے ذاتی زندگی میں مداخلت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ انٹرنیٹ پر کنٹرول کا ایشو ہے۔
  • ذیشان حیدر

    انٹرنیٹ سنسرشپ کے سیشن میں ماڈیریٹر ضرورت سے زیادہ ہی بول رہا ہے۔
  • صحافی شہزاد احمد

    جب ویب سائٹ کو بند کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف اظہارِ رائے کی آزادی متاثر ہوتی ہے بلکہ معیشت پر بھی اثر پڑتا ہے۔
  • بولو بھی کی ثناء سلیم

    جب سے آن لائن ویب سائٹوں نے زور پکڑا ہے پاکستان میں ریاست نے انٹرنیٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
  • ذیشان حیدر

    انٹرنیٹ پر سنسرشپ، ریگولیشن اور کنٹرول ہر سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
  • ذیشان حیدر

    ٹرولز صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں۔ محسن سعید اور رضا رومی اپنے تجربات بتا رہے ہیں جب اسرائیلی اور افغان ٹرولز نے بھی ان کو نشانہ بنایا۔
  • کومل علی 92

    پرنٹ میڈیا کو سو سال ہو گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کو صرف چار۔ اور پاکستان میں صرف دو سال ہوئے ہیں۔
  • کرونا جان

    کیا ٹرولز کے ساتھ بھی انہی کی طرح پیش آیا جائے؟
  • بینا شاہ

    ٹرولنگ ایک نفسیاتی کھیل ہے۔ ٹرولز توجہ چاہتے ہیں۔
  • رضا رومی

    اپنے تجربات کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں ٹرولز نے ان کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کا کارکن قرار دے دیا تھا۔
  • خودی کے رب نواز

    ٹرولز دو طرح کے ہوتے ہیں: انفرادی یا منظم۔ منظم ٹرولز کسی بھی اچھی بحث کے لیے بہت خطرناک ہوتے ہیں۔
  • شوبز

    ٹرولز کا سیشن بہت دلچسپ ہے لیکن افسوس کہ پینل میں موجود ایک پینلسٹ نے سیشن میں شرکت سے انکار کردیا۔
  • رضا رومی

    کیا ٹرولز برے ہوتے ہیں یا وہ بحث بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں؟
  • ذیشان حیدر

    محسن سعید رضا رومی کو کہتے ہیں: ’تجھے ہم والی سمجھتے جو نہ پی پی پی خوار ہوتا‘
  • ذیشان حیدر

    ہال میں قہقہے بلند ہو رہے ہیں۔ لیکن آپ کیا توقع کرتے ہیں اگر پینل میں محسن سعید ہو۔
  • بینا شاہ

    ٹرولز کو بلاک کرنا اچھی حکمتِ عملی نہیں ہے۔ ان کو جواب دیا جائے اور پھر علیحدہ ہو جائیں یہ سوچتے ہوئے کہ ٹرولز اتنے خاص نہیں ہیں کہ ان کو مزید جواب دیا جائے۔
  • بینا شاہ

    بےنام رہنے کی وجہ سے ٹرولز کو بڑی مدد ملتی ہے۔
  • ذیشان حیدر

    ٹرولز کا سیشن ایک چھوٹے ہال میں ہے جو فُل ہوچکا ہے لیکن ماڈریٹر غائب ہے۔
  • ذیشان حیدر

    ٹوئٹر پر ٹرولز میں اضافے پر سیشن کا آغاز ہونے والا ہے اور لوگ بڑے بےقرار ہیں اس سیشن کے لیے۔
  • ذیشان حیدر

    اونیر نے فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے اپنی فلم کے لیے دو لاکھ ڈالر جمع کیے۔
  • ذیشان حیدر

    اونیر نے بتایا کہ ان کی فلم کے معاون پروڈیوسر ایک پاکستانی ہیں اور انہوں نے اس فلم کے لیے ایک لاکھ روپے دیے۔
  • ذیشان حیدر

    اونیر نے لوگوں سے فنڈ اکٹھے کیے لیکن ان کو ٹیکس حکام نے کہا کہ فلم کے لیے عوام سے فنڈ اکٹھا کرنا غیر قانونی ہے۔
  • آر جے کلثوم

    اونیر نے فیس بک کے ذریعے اپنی فلم کے لیے فنڈ اکٹھے کیے۔
  • کومل علی 92

    اونیر کہتے ہیں کہ ان کو فلم کے لیے مالی مدد سب سے پہلے ایک بھارتی طالبِ علم نے کی جس نے ایک ہزار بھارتی روپے کا چیک بھیجا۔
  • ذیشان حیدر

    سوشل میڈیا میلے کے دوسرے روز کا آعاز ہو گیا ہے۔ پہلا سیشن بھارتی فلم ’آئی ایم‘ کے فلم ساز اور ہدایتکار اونیر کا ہے۔
  • آر جے کلثوم

    دوسرے اور آخری دن کے پہلے سیشن کے لیے سپیکرز تیار ہو رہے ہیں۔
  • کومل علی 92

    سوشل میڈیا میلے کے دوسرے اور آخری دن کے آغاز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ ایک بہت دلچسپ دن ہوگا۔
  • آر جے کلثوم

    سوشل میڈیا میلے کے دوسرے دن کی کارروائی دیکھنے کے لیے تیار ہوں

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعہ سے پاک بھارت سوشل میڈیا میلے کا آغاز ہوا جس میں سماجی رابطوں سے متعلق کئی اہم موضوعات پر بات ہوگی۔

خطے میں انٹرنیٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں کی جانب بھی اہم تبدیلی آئی ہے۔ اب لوگ فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی بھی اہم موضوع پر اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کھل کر کر سکتے ہیں۔

بعض مبصرین کے خیال میں سماجی ویب سائٹوں کی صورت میں لوگوں کو ایک نئی آزادی ملی ہے۔

کلِک کلِک پہلے دن کی تصاویر

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اسے مثبت اور مفید انداز میں پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے؟ اس ملک میں یہ ویب سائٹیں کیا عرب سپرنگ جیسے انقلاب کا باعث بن سکتی ہیں؟ آپ ان ویب سائٹس پر کیوں جاتے ہیں اور اس سے آپ کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ اس کے مثبت استعمال کے لیے آپ کے پاس کیا تجاویز ہیں؟

بی بی سی اردو کے نامہ نگار ذیشان حیدر کراچی میں اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے براہِ راست ہمیں میلے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

پاک بھارت سوشل میڈیا میلہ: پہلے دن کے لائیو ٹوئٹ

  • ذیشان حیدر

    پاک بھارت سوشل میڈیا میلے کے پہلے دن کا اختتام
  • ذیشان حیدر

    سیشن میں گرما گرمی اور ’دھوبی گھاٹ‘ میں تبدیل ہو رہا ہے۔
  • ذیشان حیدر

    متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھلم کھلا مسلم لیگ نواز اور تحریکِ انصاف کے حامیوں کو ٹرولز قرار دے رہا ہے۔
  • ذیشان حیدر

    سوشل میڈیا کے پہلے دن صرف ٹوئٹر ہی پر بات ہوئی جبکہ کسی نے فیس بک پر بات نہیں کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیٹیزن جرنلسٹس کی پسند کیا ہے۔
  • بینا سرور

    سوشل میڈیا کے باعث سیاستدان زیادہ ذمہ دار ہو رہے ہیں
  • ذیشان حیدر

    پارٹیوں کی سیاست کا سوشل میڈیا پر اثر پر دھوبی گھاٹ سیشن جاری ہے
  • کرونا

    ٹوئٹر سست صحافت کو فروغ دے رہا ہے۔ ٹوئٹر کبھی بھی ہمیشہ درست نہیں ہوسکتا ہے۔ ٹوئٹر خطرناک ہے کیونکہ آپ پر معلومات کی بمباری کر دی ہے لیکن یہ پھر صحافیوں پر منحصر ہے کہ فری لنچ کہیں دستیاب نہیں۔ ٹوئٹر نیا ٹِکر ہے۔ (ایڈیٹر تہلکہ ڈاٹ کام)
  • ماروی سرمد

    عام آدمی پیمرا سے کبھی بھی شکایت نہیں کرتا۔ پچھلے چار سالوں میں صرف دو افراد نے ٹی وی پروگرام کے حوالے سے شکایت کی۔
  • بینا سرور

    پاکستان میں ٹی وی کی ریٹنگز کے لیے چھ سو گھرانوں کی رائے لی جاتی ہے۔ ان چھ سو میں سے تین سو گھرانے کراچی سے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان سے کوئی نہیں۔
  • بینا سرور

    سوشل میڈیا کی صورت میں لوگوں کو وہ جگہ ملی ہے جہاں وہ اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں۔
  • ذیشان حیدر

    سوشل میڈیا پر لوگ اس ایشو پر بات کرتے ہیں جن سے وہ براہِ راست متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔
  • ماروی سرمد

    ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے تاکہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے اس کو استعمال نہ کرسکیں جیسے کہ حال ہی میں آف ائر ویڈیو میں دیکھا گیا۔
  • ماروی سرمد

    سوشل میڈیا کو خود ہی ضابطہ اخلاق کا اطلاق کرنا چاہیے۔
  • مشرف فاروقی

    ٹوئٹر پر جو لکھا جاتا ہے وہ خبریں نہیں ہوتیں بلکہ محض خیالات کا اظہار ہوتا ہے۔
  • صہیب اطہر

    ابھی بھی ایبٹ آباد میں رائے منقسم ہے کہ کمپاؤنڈ میں اسامہ بن لادن موجود تھے یا نہیں۔
  • صہیب اطہر

    میڈیا میں سے سب سے پہلے بی بی سی نے ان سے رابطہ کیا۔ (صہیب نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر حملے کے حوالے سے سب سے پہلے ٹوئٹ کیا)
  • عائشہ ٹیمی حق

    انتہا پشندی کی بڑی وجہ غربت ہے۔ اگر لوگوں کے پاس نوکری ہے تو وہ اپنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیجیں گے۔
  • علی گل پیر

    سندھی دہشتگردی سے کہیں دور ہیں۔ آپ کو کہیں اسامہ بن چانڈیو نہیں ملے گا۔
  • کشمیر سے راحیل خورشید

    یہ سرگرمیاں ہیں یا سستی شہرت؟
  • بےغیرت بریگیڈ کے علی آفتاب

    فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک گانہ نہیں برداشت کر سکتے تو جنگ کیسے لڑ سکتے ہیں۔
  • علی گل پیر

    پاکستان میں سوشل میڈیا کے بارے میں لوگوں کے تاثرات غلط ہیں۔ (انٹرنیٹ پر وڈیرے کا بیٹا نامی گانے کے لیے مشہور ہیں)
  • ذیشان حیدر

    بینا سرور نے پاکستان اور بھارت کے مابین ویزے کا عمل آسان بنانے کے لیے ٹوئٹر پر مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
  • ذیشان حیدر

    سبین محمود کی زبانی بھارتی مہمانوں کو ویزا دینے کے لیے رحمان ملک کی ذاتی کاوشوں کی کہانی سے شرکاء محظوظ ہوئے۔
  • امریکی کونسل جنرل

    سوشل میڈیا والوں سے ملنے کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو ٹائی نہیں پہننی پڑتی۔
  • ذیشان حیدر

    برکھا دت نے ویزوں کے بارے میں بات کی اور سوشل میڈیا سے سرحدیں مٹنے کا ذکر کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔