پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل

آخری وقت اشاعت:  پير 10 ستمبر 2012 ,‭ 04:04 GMT 09:04 PST

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پیر سے ہو گا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے پینسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ننانوے روپے نوے پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول کے علاوہ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3.39 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی بعد فی لیٹر قیمت 115.52 روپے ہو گئی ہے۔

ہائی اوکٹین یا ایچ او بی سی کی نئی قیمت 3.27 روپے اضافے کے بعد 136.46 روپے ہو گئی ہے۔

گاڑیوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی قدرتی گیس ’سی این جی‘ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ریجن ون میں 4.27 روپے فی کلو گرام کمی سی این جی کی نئی قیمت 91.45 روپے اور ریجن ٹو میں 3.89 روپے فی کلوگرام کمی سے سی این جی کی قیمت 83.55 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ ڈیزل پر ہونے کی وجہ سے کرایے اور مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔