اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بلوچ لوگوں کو پہلی مرتبہ سنا گیا ہے‘

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے حالات پر سماعت کرنا ایک مثبت عمل ہے۔

بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ریاست کے کسی ادارے نے بلوچستان پر توجہ دی نا ہی بلوچوں کے موقف کو سنا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سپریم کورٹ نے پہل کی اور لوگوں کی بات کو سنا گیا ہے۔