برجیٹا ایمی کو سویڈن بھجوادیا گیا

آخری وقت اشاعت:  منگل 11 دسمبر 2012 ,‭ 19:51 GMT 00:51 PST
سسٹر برجیٹا ایمی

سسٹر برجیٹا کو اس ائیر ایمبولیس کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کیا گیا۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی غیر ملکی خاتون اور ماہر تعلیم سسٹر برجیٹا ایمی کو علاج کے لیے ان کے ملک سویڈن بھجوادیا گیا ہے۔

سسٹر برجیٹا کو اس ائیر ایمبولیس کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کیا گیا جو سویڈن حکومت نے بھجوائی تھی۔

ستر سالہ سسٹر برجیٹا ایک ہفتے تک لاہور کے جناح ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج رہیں۔

سسٹر برجیٹا اڑتیس برسوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور لاہور میں مسیحی برادری کی لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک غیر سرکاری تنظیم کی مینجگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں برجیٹا ایمی کے گھر کے باہر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نیجتے میں سٹسٹر برجیٹا کو سینے میں گولی لگی۔

تنظیم کے ترجمان لیاقت قیصر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم کی درخواست پر سویڈن حکومت نے ائیر ایمبولیس بھجوائی۔

ترجمان کے مطابق برجیٹا کو بے ہوشی کی حالات میں جناح ہسپتال سے ائیرایمبولیس تک پہنچایا گیا۔

دوسری طرف پولیس غیر ملکی ماہر تعلیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور غیر سرکاری تنظیم کے ترجمان لیاقت قیصر کے مطابق پولیس کو ابھی حملہ آور کا سراغ نہیں ملا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔