مطیع اللہ آغا بلوچستان اسمبلی کے نئے سپیکر

آخری وقت اشاعت:  پير 31 دسمبر 2012 ,‭ 06:51 GMT 11:51 PST

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری نے اجلاس کی صدارت کی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر مطیع اللہ آغا کو بلامقابلہ سپیکر منتخب کر لیا ہے۔

مطیع اللہ آغا کے سپیکر منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا جس پر ڈاکٹر فوزیہ مری کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے نومنتخب سپیکر مطیع اللہ آغا سے حلف لیا۔

حلف لینے کے بعد سپیکر نے کہا کہ وہ اس عہدے پر غیر جانبداری سے کام کریں گے۔

یاد رہے کہ چھبیس دسمبر کو بلوچستان اسمبلی نے سپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد منظور کی تھی۔

چونسٹھ ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے اڑتالیس ممبران نے اس قرارداد کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ تحریک کے حق میں سینتالیس اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ ایک ووٹ اس تحریک کی مخالفت میں ڈالا گیا۔

اس تحریک کی منظوری کے بعد بلوچستان کے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ اعلامیے میں کہا تھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 53 کی شق 7(c) کے تحت محمد اسلم بھوتانی کی سپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے سے برطرفی کے بعد ڈپٹی سپیکر سید مطیع اللہ آغا چھبیس دسمبر 2012سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔